• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: حوالات میں 3 سگے بھائیوں کا قتل، 10 افراد زیرِ حراست

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

فیصل آباد میں پولیس اسٹیشن میں گھس کر حوالات میں بند 3 مخالفین سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے، پولیس نے چھاپے مار کر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے حوالات میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

فائرنگ سے قتل کے مقدمے میں گرفتار 3 بھائی موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کا ایک کزن زخمی ہو گیا تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مار کر 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید