وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر وے ایم 14 پر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد میں موٹر وے ایم 14 پر عیسیٰ خیل کے قریب بس الٹی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران بس کےخفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں تمباکو، چاکلیٹس اور گٹکا شامل ہے۔