• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔

پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید