گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) مقامی سبزیوں کا سیزن ختم ہونے پر بیرون شہر وں سے آنیوالی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جس میں پیاز ، ادرک ، لہسن کے علاوہ کریلے ، پھلیاں ، کدو ، ٹینڈے اور شلجم کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہے جبکہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پھل بغیر مصالحے اور سٹوریج کے پکنے لگے ہیں جس کی وجہ سے منڈی میں آم ، آڑو ، کیلے اور دیگر پھلوں کی بہتات ہونے سے پھلوں کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔