گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 25جولائی سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا، ٹی ایم اے کا تمام سینی ٹیشن سٹاف اور مشینری کی مدد سے روزانہ شہر کی ایک یونین کونسل سے کوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی اور سیوریج سسٹم بہتر بنانے کیلئے نالوں کی صفائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے گجرات اور یونین کونسلوں کے منتخب نمائندے خصوصی صفائی مہم کی نگرانی کریں گے۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن گجرات کی یونین کونسلوں کے چیئرمین کے اجلاس میں کیا گیا۔، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم محمود نے بھی اظہار خیال کیا۔