• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان یونس، رفح، نصیرات، جبالیا میں اسرائیلی حملے

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا، رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں 100 سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں، جبکہ بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، ہائپوتھرمیا سے اب تک 8 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں اسرائیل کی دی گئی 34 یرغمالیوں کی فہرست کی حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی پر منحصر ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید