• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شیخوپورہ میں تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے فیصل آباد روڈ اڈا مانانوالا پر  منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں  اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز ممتاز اور ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے۔

 ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید