• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں منی بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر 4 میں تیز رفتار روٹ نمبر این فور کی منی بس نے موٹرسائیکل سوار 4 نوجوانوں کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں سبحان ولد مشتاق اور معیز ولد غلام موقع پرجاں بحق اور عثمان ولد سعید اور زبیر زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعدڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق اور زخمی لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں،متوفین کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،جا ن بحق ہونے والے نوجوان آپس میں ماموں بھانجا بتائے جاتے ہیں ، علاوہ ازیں ملیر مرغی خانہ پل کے نیچے ندی سے 59 سالہ شیخ معین الدین کی تشدد زدہ لاش ملی،متوفی کی ناک اور ہونٹ پر چوٹ کے نشان ہیں،متوفی کھوکھرا پار کے سرکاری اسکول کا چوکیدار اور مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا،ماڑی پور روڈ لیاری اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے56 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، لانڈھی دائود چورنگی کپڑا گلی ریلوے ٹریک کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کرادی، پاپوش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود کی لاش ملی جسے فلاحی ادارے کے رضاکاروں کے حوالے کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید