• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلرز کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کےلیے فوری قانونی کارروائی اور بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کےلیے ممالک سے رابطے کی ہدایت کردی۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیاں خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، عوام میں بیرون ملک نوکریوں کے لیے صرف قانونی راستے اختیار کرنے کےلیے آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افراد کی اسکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے سہولت کاروں کےخلاف تادیبی کارروائی کے بعد سخت اقدامات بھی کیے جائیں۔

انہوں نے ہدایت دیں کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو نشان عبرت بنانے کےلیے سخت قانونی کارروائی کی جائے، انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کےلیے فوری قانونی کارروائی کی جائے، بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے ممالک سے رابطے کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید