• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کی کیڈٹ کالج سانگھڑ میں بہترین تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی ستائش

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 28ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان خصوصی کی آمد پر کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کیڈٹس کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ 

مہمان خصوصی نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، سابق کیڈٹ فہیم احمد اور سابق کیڈٹ صاحب خان نے بالترتیب اسٹک آف آنر اور بیج آف آنر حاصل کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، بورڈ آف گورنرز کے ارکان اور کیڈٹس کے والدین شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید