• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف - فوٹو: فائل
بیرسٹر محمد علی سیف - فوٹو: فائل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ لوگ گرفتار ہیں دیگر بھی ہوں گے۔ ڈی سی پر فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ امدادی سامان کے قافلے کو روکا جائے۔ ٹرک قریب ہی کھڑے ہیں، جیسے ہی کلیئرنس ملے گی کانوائے روانہ ہوجائے گا۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی مشاورت اور مذاکرات کے نیتجے میں معاہدہ ہوا ہے، چھوٹے موٹے واقعات کا ہونا امن معاہدے پر اثر نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام بھی سپورٹ کر رہے ہیں کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہو اور ہو بھی رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید