لاہور(آئی این پی) پی آئی اے ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کے معاملے پر نوکری سے برطرف سینئر فلائٹ اسٹیورٹ عدنان کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار وفاقی خاتون ٹیکس محتسب اور پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایئرہوسٹس نے بے بنیاد الزام لگایا، حکمنامہ کالعدم قرار دیکر نوکری بحالی کی جائے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نے ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا ہےجبکہ وفاقی محتسب نے درخواست گزار کو نوکری سے برطرف اور 5لاکھ جرمانےکی سزا دی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق قانون میں وفاقی خاتون محتسب براہ راست سزا سنانے کی استحقاق نہیں رکھتیں، وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف کے صدر کو اپیل کی جسے سنے بغیر مسترد کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی حکم نامہ کالعدم قرار دے کر نوکری پر بحال کیا جائے۔