ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے پل مظفر آباد علی موڑ کے نزدیک تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے جا ٹکرایا جس کے باعث پانچ سالہ دو بھائیوں سمیت چار لڑکے جاں بحق ہو گئےتفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے چاہ سمندری والا کے رہائشی پندرہ سالہ وسیم ولد محمد اقبال اپنے والد کی موٹرسائیکل لے کر دریائے چناب کے لئے گھر سے نکلا اور گلی میں موجود اپنے پڑوسیوں بارہ سالہ مجاہد ولد محمد رفیق اور اس کے دو کزن جو کہ جڑواں بھائی تھے پانچ سالہ خلیل اور حاجی نور کو بھی ساتھ لےکر روانہ ہو گیا علی والا موڑ کے نزدیک موٹرسائیکل کی تیز رفتاری پر قابو نہ رکھ سکا اور آ ہستہ رفتار کے ساتھ جاتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے جا لگا جس بنا پر چاروں بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل کی رفتار اچانک ہی زیادہ ہوئی ہے اور وسیم موٹرسائیکل کی تیز رفتار کے باعث گھبرا گیا اس سے بریک نہیں لگی ٹریکٹر ڈرائیور خورشید موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی مگر بچے دم توڑ چکے تھے پولیس نے کاروائی اور پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔