ملتان (سٹاف رپورٹر) کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے ملاقات کی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے ان کو یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تحقیقی اشتراک سے تعاون کے بارے بتایااور یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات کے پرامن انعقاد کے سلسلہ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے یونیورسٹی کے پرامن ماحول کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اس یونیورسٹی کی انتظامیہ کی علمی و تحقیقی کاوشوں کی تعریف کی۔