ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سینئر ممبر احمد حسن انتقال کرگئے جس پر سوگ میں عدالتی کام بند کردیا گیا۔دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد ٹی چوک شاہ رکن عالم میں ادا کی گئی نما زجنازہ میں وکلاءاور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔مرحوم راجہ محمد جنید ایڈووکیٹ کے والد تھے۔نیز انتقال کی خبر ملتے ہی بار ی ایسو سی ایشن کی جانب سے سوگ میں مکمل طورپر کام بند کردیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں ۔