پشاور میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج پشاور کا کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
کالام میں درجۂ حرارت منفی 9 اور چترال میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اپر دیر اور مالم جبہ میں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالم جبہ میں 3 اور کالام میں 2 انچ برف پڑی ہے۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا۔