• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری

کوئٹہ/قلات( اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پربرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔شدید سردی میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم، قلات میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا،تاہم کو ئٹہ،چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل اورقلات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہوئی۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت04، گوادر11، قلات 01، تربت13، سبی04اور نوکنڈی میں05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید