• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: فضائی آلودگی سے نجات کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مریم نواز نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ 3 ہفتے سے تجربات جاری تھے۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری واٹر اسپرنکل سسٹم لگانے کی بھی ہدایت کر دی۔

مریم نواز نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے۔

فیصلے کے تحت تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہو گا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔

فیصلے کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہو گا۔

اس حوالے سے پنجاب ک سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واٹر اسپرنکلز اور مسٹ کے اس طریقۂ کار سے اسموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید