ملتان(پ ر)صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت ملتان میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ٹرینرز عبدالصبور اور فیصل منیر نے ملتان بھر کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی دشوار علاقوں اور مشکل صورتحال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رپورٹنگ کرنے کی تربیت کی۔ اس دوران صحافیوں کو صحافت سے متعلق ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی قوانین، صحافیوں کے لئے حقوق و قانونی تحفظ، تنازعات کی حساسیت، صحافتی اخلاقیات اور موجودہ دور میں انتہائی اہم سمجھے جانے والی سائبر سکیورٹی کے تحت اھنی دستاویزات، رابطوں وغیرہ کو انٹرنیٹ،موبائل فون پر محفوظ رکھنے کی تکنیکوں کے متعلق بھی انتہائی اہم معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مس ثمر انجم نے بھی خطاب کیا۔