گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں کئی روز سے بند ہیں۔
استور کے بالائی گاؤں سے حاملہ خاتون کو چارپائی پر اسپتال لایا گیا، موجودہ صورتحال میں شہریوں نے راستے بحال کرنے کی اپیل کردی۔
انتظامیہ کے مطابق سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، برف باری سے وادی کاغان کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہے، قلات میں منفی 8، زیارت میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی جم گیا۔
کراچی میں رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات رہی، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری نوٹ کیا گیا، سردی کی لہر 9 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔