• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے ٹی سی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری میں تاخیر، عدالت برہم

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عدیل خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، راجہ اظہر، عالمگیر خان اور دیگر کی ضمانتیں برقرار رکھی ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی واقعات کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور خرم شیر زمان اور دیگر کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے پہلے ضمانت منسوخ کی، پھر عدالت پہنچ جانے والوں کی ضمانت بحال کردی۔

حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور دیگر تاخیر سے عدالت پہنچے۔ ملزمان کی عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر معذرت پر عدالت نے ضمانت بحال کی۔

علاوہ ازیں عدالت نے عدم پیشی پر عدیل خان کی ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ جاری کردیے۔

قومی خبریں سے مزید