• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کی تیاری

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا بل پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ برطانوی پارلیمان میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بل منظور ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فرسٹ کزنز (چچا، پھوپھی، خالہ اور ماموں زاد بہن بھائیوں) کے درمیان شادی پرپاپندی عائد ہوگی۔ برطانیہ کے موجودہ قانون میرج ایکٹ 1949 ء کے مطابق بہن بھائیوں کی آپس میں شادی، والد کی بیٹی سے شادی یا ماں کی اپنے بیٹے سے شادی پر پابندی ہے۔ جنسی جرائم کا ایکٹ 2003 ء بھی خاندان کے بعض افراد کے ساتھ ازدواجی تعلقات کو جرم قرار دیتا ہے تاہم اس میں فرسٹ کزنز شامل نہیں ہیں۔ بل پیش کرنے والے رکن اسمبلی رچرڈ بولڈن کا کہنا کہ فرسٹ کزن میرج میں پیدائشی نقائص کی تقریباً دگنی شرح ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کزن میرج کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے بعد فوری اموات، بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرہ پن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب اس بل کی نتیجے میں برطانیہ میں شخصی آزادی، ثقافتی روایات اور صحت عامہ کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید