فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں اہم اسٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنج ہے۔
یہ بات فرانسیسی صدر نے جاری کیے گئے تازہ ترین بیان میں کہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے جواب میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، متضاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے غیر تعمیری نقطۂ نظر پر نظرِ ثانی کرے۔