سندھ ہائی کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو کیس ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا۔
عدالت میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزم سعد عمران اور جاوید وسیم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
بازیاب شخص نے بیان میں بتایا ہے کہ درخشاں تھانے کی حدود پر گاڑی پر جا رہا تھا، مسلح افراد نے روکا اور اپنی گاڑی میں بٹھایا، ملزمان نے گاڑی میں رکھی غیر ملکی کرنسی، موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ بھی نکالا۔
بازیاب شخص نے بیان میں مزید بتایا کہ ملزمان نے ڈھائی گھنٹے تک یرغمال بنا کر ایف ٹی سی پل کے قریب چھوڑ دیا۔
بازیاب شخص نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے میرے اے ٹی ایم سے 1 لاکھ 5 ہزار روپے بھی نکالے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کے ریکارڈ کے ساتھ 9 جنوری کو طلب کر لیا۔