راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں گزشتہ برس 23جولائی کو درج کیس کے مطابق ملزم افراسیاب خان نے گلشن آباد کے علاقہ سے حسیب الحسن کو اغوا ءکر کے دو کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ بعدازاں پولیس نے مغوی کو بازیاب کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی۔