پشاور( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز پشاورنے پولیس ریکارڈ میں اصلاحات کی غرض سے تھانوں میں ایف آئی ار کے اندراج کے موقع پر مدعی اورملزم کے قومی شناختی کارڈز اورموبائل نمبرزکا اندراج لازمی قرار دیدیا جبکہ ا س سلسلہ میں سٹی کینٹ اوررورل تھانہ جات کو باقاعدہ پروفارما فارم بھی جاری کردیے گئے ہیں ۔ جمعہ کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاورعباس مجید خان مروت نے شرقی تھانہ کا اچانک دورہ کیااورتھانہ کی صفائی اورریکارڈ کی چیکنگ کی اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر نصب شدہ سکیورٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کا بھی جائزہ لیا۔ایس ایس پی عباس مجید مروت نے افسران اورپولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تھانہ میں ایف ائی ار کے اندراج کے موقع پر مدعی اور ملزم کے قومی شناختی اور موبائل نمبرات لکھنا لازمی ہوگا اس سلسلہ میں ایس ایس پی آفس سے جاری شدہ پروفارما بھی تمام تھانہ جات جاری کردیے گئے ہیں جس میں ایف آئی ار کے اندراج کے بعد مدعی اورملزم کے قومی شناختی کارڈکے نمبرات اورموبائل فون نمبر درج کرنے کے بعد افسران کو ارسال کیے جائینگے انہوں نے ایس ایچ او کو اشتہاری مجرمان ،افغان مہاجرین، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصو صی مہم چلانے کی بھی ہدایات جاری کیںاس کے علاوہ آئی وی ایس ۔وی وی ایس اورسی آر وی ایس چیکنگ کا روزانہ کا ڈیٹا بھی ایس ایس پی آفس بھجوانے کی ہدایات کیں ۔