• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرکی کالام میں بم دھماکوں کی مذمت

پشاور(نیوزڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے جمعہ کے روز سوات کے علاقے کالام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پردہشت گردحملوں کی شدید مذمت کی ہے اوردھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اوربہادر سیکورٹی فورسز کاعزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کورائیگاںنہیں جانے دیاجائیگا۔
تازہ ترین