• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹرز گہرے میک اپ سے میری اصل رنگت کم کرتے ہیں: اروشی روٹیلا

اروشی روٹیلا— فائل فوٹو
اروشی روٹیلا— فائل فوٹو

اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ہدایت کار اکثر گہرا میک کر کے میری اصل رنگت کو کم کر دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ اروشی روٹیلا نے اپنی آنے والی فلم میں کیے گئے میک اپ کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کے لیے ’ڈارک میک اپ‘ لگانا عام ہے، میری حالیہ فلم میں بھی میرے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ اس طرح کا میک اپ اکثر کردار کی ضرورت ہوتا ہے، مجھے اس معاملے پر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ فلم ہدایت کار کے تصور کے مطابق ہوتی ہے اور ایسا کرنا کردار میں ڈھلنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں اروشی روٹیلا 64 سالہ اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید