• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے حکم ملا ہے کہ شہداء کی بات کریں: زرتاج گل

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید