• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کے کئی فنکاروں کے گھر لاس اینجلس میں لگی آگ سے راکھ کا ڈھیر بن گئے


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ نے ہالی ووڈ کے امیر ترین علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو راکھ اور ملبے میں تبدیل کردیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی، بےقابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی جائیدادوں کی تباہی پر غمزدہ ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فلمی دنیا کے بڑے نام انتھونی ہاپکنز، جان گڈمین، اور مائلز ٹیلر جیسی شخصیات کے مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ درجنوں دیگر ستارے اور ان کے پڑوسی اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ ان کے گھروں کا کیا ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پیسیفک پالیسیڈز میں آگ بھڑک اٹھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کے شعلے اور جلے ہوئے ملبے نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

رہائشیوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا اور وہ بے یقینی کی حالت میں اپنے گھروں کی خبر کے منتظر رہے۔

اطلاعات کے مطابق  پورے علاقے کی گلیاں صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں، جبکہ فائر فائٹرز پانی کی قلت اور دیگر چیلنجز کے باوجود آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جان گڈمین کا گھر بھی اس تباہ کن آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


انٹرٹینمنٹ سے مزید