• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی مطالبات تحریری طور پر دینے کیلئے رضا مند ہیں: شیر افضل مروت

شیر افضل مروت— فائل فوٹو
شیر افضل مروت— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا سے گریز کرتے ہوئے بیانات نہیں دینے چاہئیں، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے، ان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جا رہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں۔

شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزاؤں کے ہم عادی ہو گئے ہیں، احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے سب کو علم ہے۔

قومی خبریں سے مزید