پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان) میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ کے شعلے تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔