شام کے دارالحکومت دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں جمعہ کو بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ 5 بچے زخمی ہوگئے۔
سرکاری نیوز ایجنسی (سیریئن عرب نیوز ایجنسی) اور دمشق سے سول ڈیفنس حکام کے مطابق بچے شدید زخمی ہوئے اور انھیں فریکچر بھی ہوا ہے۔
دوسری جانب دمشق کے گورنر مہر مروان نے کہا ہے کہ اس معاملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دیں گے۔
مہر مروان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ مستقبل میں عوامی مقامات پر ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔