• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز حادثہ کیس: آئندہ سماعت پر ملزمہ کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس میں آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیا ہے۔

ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو  عدالت نے منظور کر لی۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی 8 فروری تک ملتوی کر دی۔

ملزمہ کی جانب سے مقدمے میں بریت کی درخواست بھی دائر ہے۔

قومی خبریں سے مزید