• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری سلنڈرز میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں ہورہی ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں ملاوٹ والا کیمیکل پکڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوگرا اس سے پہلے 5 ایل پی جی کمپنیوں کو 5، 5 لاکھ جرمانہ بھی کر چکی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید