دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 2026ء میں اپنی پہلی سالانہ گراوٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عالمی معاشی دباؤ اور کمزور مارکیٹ مومینٹم کے باعث بٹ کوائن سال کے اختتام تک 6 فیصد سے زائد کمی کے ساتھ بند ہوئی۔
اگرچہ بٹ کوائن نے گزشتہ سال ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کی تھی تاہم اکتوبر کے بعد سے اس کی قیمتیں مستحکم نہ رہ سکیں۔
گزشتہ ماہ بٹ کوائن کو 2022ء کے بعد سب سے بڑی ماہانہ گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا، بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 87،474 ڈالر کے قریب ہے۔
ماہرین کے مطابق روایتی سرمایہ کاروں کی بٹ کوائن میں بڑھتی شمولیت کے باعث رواں برس بٹ کوائن کی کارکردگی کا انحصار زیادہ تر شرح سود، مالیاتی پالیسی اور اسٹاک مارکیٹ کے رجحانات پر ہوگا۔