اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے ہفتہ وار احتجاج کیا۔
تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور مرکزی شاہراہ بند کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کو فوری رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سڑکیں خالی کروانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔
مظاہرین ’کرائم منسٹر شرم کرو‘ اور ’مزید جنگ نہیں‘ کے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔