• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھتے نظر آئے، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی بار حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھتے نظر آئے۔

ملتان میں خیر المدارس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی جنگ سیاست میں آئے بغیر ممکن نہ تھی۔ قومی اسمبلی میں تعداد کم ہونے کے باوجود جدوجہد جاری رکھی۔ 

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہمارے اکابر نے مدارس اور سیاست کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں سوالات اٹھتے رہتے ہیں، یہ سب فضول سوالات ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھتے نظر آئے۔ اس بار ایک مولوی نے دو کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل کام نہیں، عقل اللّٰہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس کی روشنی مٹانا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید