• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم کے احکامات کے باوجود علاقے سے بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے۔

پشاور سے جاری بیان کے مطابق ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے گزشتہ روز فریقین کے ایک ایک گاؤں میں موجود بنکرز کی مسماری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

ڈی سی نے بالش خیل اور خارکلے میں بنکرز کی مسماری کے احکامات سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کو جاری کیے تھے۔

ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے احکامات کے باوجود بنکرز کی عدم مسماری سے متعلق موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید