گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کےلیے 1 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگ گئی۔
گلگت ٹرافی ہنٹنگ اسکیم میں مارخور کے شکار کی ریکارڈ بولی شکار سفاری نامی کمپنی نے دی ہے۔
کمپنی نے مارخور کے شکار کےلیے 1 لاکھ 86 ہزر ڈالر یعنی 5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے کی بولی لگائی۔
گذشتہ سال مہران سفاری نے 1 لاکھ 65 ہزار ڈالرز میں مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مارخور کے شکار کے لیے مختلف کمپنیوں کو پرمٹ مل گئے ہیں۔
جنگلی جانوروں کے شکار کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے اور 20 فیصد قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔