پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس میں مقیم عمر رسیدہ ماں باپ کا جواں سالہ بیٹے کے پاکستان میں قتل پر انصاف کا مطالبہ، فرانس میں مقیم اورسیز پاکستانی شبیر حسین جس کا تعلق پنجاب ضلع گجرات تھانہ سرائے عالمگیر سے کے جوان سالہ بیٹے خرم شبیر کو مخالفین نے دوسال قبل سرائے عالمگیر میں دن دھاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول خرم شبیر ولد شبیر حسین کے ماموں کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 267 بجرم 302/324/440 مورخہ 28/08/2023تھانہ سرائی عالمگیر ضلع گجرات درج ہوا جو تھانہ پولیس ،ضلع گجرات پولیس اور ریجنل پولیس میں تین ایس پی افسران کی تفتیش میں ملزم راجہ کلیم مجرم قرار دیا جبکہ آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر تفتیش فراہم برانچ تبدیل ہوئی شبیر حسین نے الزام لگایا جہاں ایک ڈی آئی جی تفتیشی افسر ڈی ایس پیکروڑوں روپے کی بھاری رشوت کی بناپر مجرم کو مقدمہ ھذا میں بے گناہ قرار دے کر الٹا مدعی اور گواہاں گے کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔