• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 43.3 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 33.6 کلو چرس برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد جی نائن کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید