• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔

اٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ملکی استحکام اور ترقی کی خاطر کیا، سیاست صرف عزت اور عوام کی خدمت کے لیے کی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی غریب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

قومی خبریں سے مزید