سوارب قومی شاہراہ کی بندش سے کراچی اور گوادر پورٹس سے سینٹرل ایشیا ٹرانزٹ کار گو متاثر ہوگئی۔
کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کےلیے ٹرانزٹ کارگو مختلف مقامات پر روک لی۔
حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے اسکواڈ میں ٹرانزٹ کارگو کو مختلف شفٹوں میں نکالا گیا تھا، دوسری طرف سی پیک روٹ بندش سے گوادر سے افغانستان کو اپ ٹرانزٹ متاثر ہوئی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سےسینٹرل ایشیائی ممالک کے 300 سے زائد اپ ٹرانزٹ کنٹینرز راستے میں ہیں۔
حکام کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کنٹینرز 24 سے 48 گھنٹے میں شپنگ پورٹ سے بارڈر آؤٹ کرنا ہوگا، بیلہ، اوتھل، خضدار، سوراب کے مختلف مقامات ہوٹلز پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔