کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔