پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی دبئی میں میٹنگ پہلی بار نہیں ہورہی ، ہوتی رہتی ہے جبکہ اسحاق ڈار کی دبئی روانگی اور آصف زرداری سے ملاقات پرانہوں نے لاعلمی کا اظہارکیا۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کرپشن کیخلاف پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر حکومت نے ساتھ دیا توجوتحریکیں چل رہی ہیں وہ رک بھی سکتی ہیں۔
خورشید شاہ نے واضح کیا کہ رینجرزکے پاس اندرون سندھ کارروائی کے کوئی اختیارات نہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تو قانون کے تحت رینجرز کو بلایا جاتا ہے ۔
اپوزشین لیڈرکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرانتخابات میں ہارنا جیتنا کسی پارٹی کے لیے بڑی بات نہیں ہے،1990 سے یہ رجحان ہےاسلام آبادمیں جس پارٹی کی حکومت ہوآزاد کشمیرمیں بھی اسی کی حکومت بنتی ہے ۔