پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 44 رہی۔
حصص بازار میں آج 58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 222 ارب روپے ہے۔