بلوچستان کے سیکریٹری جنگلات نور احمد پرکانی کو سیکریٹری زراعت تعینات کر دیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ کو محکمہ نظم و نسق میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔
پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمٰن کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےیقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی لندن میں چیک اپ رپورٹس رواں ہفتہ میں متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) صائم ایوب کی معائنہ رپورٹس کا انتظار ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پی ٹی آئی کی اگلی حکمت عملی وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے خود پردرج مقدمات کی نوعیت بتادی۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے تینوں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری قتل کرنے والا ڈاکوؤں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔
وفاقی کابینہ نے 14 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے منافع اور لاگت میں 802 ارب کی کمی کی تجویز منظور کرلی۔
پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو ہال سے باہر نکال دیا۔
بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن جو وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان پر ہیں انھوں نے آج پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔