• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

دورانِ تلاشی سری لنکا کے باشندے سے 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ 

ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید