• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: گرل فرینڈ سے جھگڑے پر مسافر کی جہاز کا دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

 
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے بعد طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا جب ایک شخص نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق فلائٹ میں موجود مسافروں نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص فون پر گرل فرینڈ سے جھگڑا کر رہا تھا۔

مسافروں کے مطابق اس کا جھگڑا اتنا بڑھا کہ وہ غصے میں اٹھ کھڑا ہوا اور اس نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم فلائٹ میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے اس کو قابو کیا۔

بعد ازاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید